پیر محمد ناصر چوہدری محمد اصف کی بھابھی کے ایصال ثواب کے لیے محفل پاک شاہ لٹھا مسجد میں منعقد

Spread the love

سکندر ملک ۔
قل شریف پاک ختم ۔
سٹی سوہدرہ ۔محمد شریف لال شاھیا (مرحوم) کی بہو ۔حاجی محمد طفیل لال شاھیاکی اہلیہ۔ میاں صلاح الدین ایوبی سب انسپکٹر پولیس۔ انجینیئر محمد جمیل ۔محمد خلیل پیر محمد ناصر چوہدری محمد اصف کی بھابھی ۔جو کہ قضائے الہی سے انتقال کر گئی تھی ان کے ایصال ثواب کے لیے محفل پاک شاہ لٹھا مسجد میں منعقد ۔ محفل پاک کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا ۔خصوصی خطاب ۔حضرت مولانا علامہ محمد عابد علی جلالی صاحب نے ارشاد فرماتے ہوئے والدین کی خدمت کرنے پر زور دیا انہوں نے کہا جن کے والدین زندہ ہیں وہ خوش قسمت ہیں ان کے پاس وقت ہے موقع ہے ان کی خدمت کرنے کا یہ خدمت ہی اپ کو جنت تک لے جائے گی جن کے والدین اس دنیا سے چلے گئے ہیں ان کے لیے صدقہ خیرات کرو اگر اپ کے پاس مال و دولت ہے تو کوئی مدرسہ بنا دو مسجد بنا دو پانی کی سبیل لگا دو یہ صدقہ جاریہ ہے اس کا اجر اپ کو قیامت تک ملتا رہے گا اور ان کے لیے ہر وقت بخشش کی دعا کرو لوگوں کے ساتھ صلہ رحمی کرو ۔کسی کی امانت میں خیانت مت کرو ۔اور لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو ۔ایصال ثواب کی محفل پاک میں سیاسی و سماجی مذہبی اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔اور ۔ مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔اخر میں پیر محمد ناصر صاحب نے تمام انے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔اور تمام لوگوں کے لیے کھانے کا بندوبست کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں