رحیم یار خان کی سیاست میں نئی بساط: مخدوم احمد محمود اور چوہدری جعفر اقبال کے درمیان اہم کوآرڈینیشن بحال

Spread the love

رحیم یار خان
(ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین)

رحیم یار خان کے سیاسی منظر نامے پر ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں ضلع کے دو قدآور، باوقار اور خاندانی سیاسی گھرانوں — جمالدین والی ہاؤس اور جعفر آباد ہاؤس — کے درمیان باضابطہ کوآرڈینیشن بحال ہو گئی ہے۔ اس سیاسیلاگ کو توڑتے ہوئے دونوں ہاؤسز اب ضلع کے سب سے فعال عوامی سیکرٹریٹ کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔
چار دہائیوں پر محیط سیاسی سفر اور باہمی تعاون
سن 1988 میں اسلامی جمہوری اتحاد (IJI) کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کرنے والے مخدوم سید احمد محمود اور چوہدری جعفر اقبال گجر آج بھی ضلع رحیم یار خان کی سیاست کا مرکز و محور ہیں۔
چوہدری جعفر اقبال گجر: سردارِ قوم چوہدری محمد اقبال گجر کے فرزند، زیرک اور دور اندیش سیاست دان ہیں۔ وہ سابق صوبائی وزیر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹر رہ چکے ہیں۔ 1985 سے لے کر آج تک گذشتہ 40 برسوں سے میاں نواز شریف کے ساتھ جڑے اور ان کے دیرینہ وفادار مانے جاتے ہیں۔ آج بھی مسلم لیگ ن کی قیادت جنوبی پنجاب کے اہم معاملات پر ان سے براہ راست مشاورت کرتی ہے۔
مخدوم سید احمد محمود: ایک سنجیدہ، شریف النفس اور تجربہ کار شخصیت ہیں جو سابق گورنر پنجاب، تین بار رکن قومی اسمبلی، سابق ضلع ناظم اور پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
سیاسی اصول اور ضلع کی ترقی
دونوں رہنماؤں کی اصل طاقت ان کا بہترین ٹیم ورک، سخت ڈسپلن اور مضبوط مینجمنٹ ہے۔ ان کے حامیوں کے مطابق ان کی سیاست کرپشن سے پاک، قبضہ مافیا اور تھانہ کلچر سے بالاتر اور ذاتی بزنس کے بجائے خالصتاً عوامی خدمت، شرافت اور دیانت پر مبنی ہے۔ ضلع کے دیگر سیاست دانوں کے برعکس، جن کی رسائی محدود ہے، یہ دونوں گھرانے ضلع بھر میں فیصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
صوبہ بہاولپور کا نیا فارمولا اور مستقبل کے امکانات
حلقہ بندیوں کے اعتبار سے ضلع رحیم یار خان کے تمام 6 قومی حلقے (NA-169 سے NA-174) اور 13 صوبائی حلقے (PP-255 سے PP-267) اب انہی دو اہم ہاؤسز کی مشاورت اور اشتراکِ عمل سے چلیں گے۔
سیاسی حلقوں میں اس اتحاد کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، اور اسلاگ کے تحت صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لیے مخدوم سید احمد محمود بطور وزیراعلیٰ اور چوہدری جعفر اقبال گجر بطور گورنر کے منصب سنبھالنے کے قوی امکانات پر بھی بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔
> توقع کی جارہی ہے کہ اس سیاسی کوآرڈینیشن سے:
انتقامی سیاست کا خاتمہ ہوگا
نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور بڑے ترقیاتیراجیکٹس لائے جائیں گے
حادثاتی سیاست دانوں کی سیاست کا سورج غروب ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں