سکندر ملک ۔
ٹریفک قوانین سے آگاہی سیشن
مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس، سوہدرہ، وزیر آباد میں طلبہ کے لیے ٹریفک قوانین سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور سڑکوں پر نظم و ضبط کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔
اس موقع پر CTO گوجرانوالہ، وسیم اختر، SP پولیس نے بطور معزز مہمان خصوصی شرکت کی اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی، احتیاط اور ذمہ دار شہری کے کردار کے حوالے سے قیمتی معلومات اور عملی رہنمائی فراہم کی۔
یہ سیشن نوجوانوں میں ذمہ داری، قانون کی پاسداری اور محفوظ معاشرے کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ہم معزز مہمان کی شرکت، قیمتی وقت اور طلبہ کی رہنمائی کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
