جہلم( بیورو رپورٹ) جہلم کی معروف سماجی ومذہبی شخصیت سید خلیل حسین نے کہا ہے کہ اج 8 اکتوبر 2005ء کا دن ہماری تاریخ کا وہ دردناک باب ہے جسے وقت کی گرد بھی دھندلا نہیں سکتی صبح کے ساڑھے آٹھ بجے کا وہ پل، جب آزاد کشمیر بالخصوص منظفر آباد کی زمین کانپ اٹھی ، صرف عمارتوں کو ہی نہیں بلکہ لاکھوں ہنستے کھیلتے گھرانوں اور ارمانوں کو مٹی میں ملا گیا۔ وہ صرف ایک زلزلہ نہیں تھا، بلکہ ایک امتحان تھا جس نے ہر آنکھ کو اشکبار اور ہر دل کو سوگوار کر دیا۔ ہم ان تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو اس ناگہانی آفت میں ہم سے جدا ہو گئے ۔ ان معصوم بچوں ، ماؤں، بزرگوں اور جوانوں کی یادیں آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں۔ اس قیامت خیز آفت نے جہاں ہمیں بے شمار زخم دیے، وہیں قوم کے اتحاد، ایثار اور جذبہ خدمت کو بھی بیدار کیا، دکھ کی اس کا گھڑی میں جس طرح پور پاکستان اور بین . الاقوامی برادری آزاد کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہوئی، اس نے ثابت کیا کہ انسانیت اور ہمدردی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ ہم شہداء کی یاد میں خاموش رہنے کے بجائے ، ان کے چھوڑے ہوئے نامکمل خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور انشااللہ رہیں گے،
