شہر سمیت ضلع بھر میں چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کی اپنی بادشاہت

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کی اپنی بادشاہت ،مسافروں سے من مرضی کے کرایے وصول کرنے کی شکایات ، مرضی کا کرایہ نہ دینے والی خواتین و بزرگوں کی تذلیل، ار،ٹی،اے سیکرٹری سمیت انتظامیہ خاموش،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا۔مطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم شاندار چوک سے بلال ٹاؤن،شاندار چوک سے جادہ،شاندار چوک سے جہلم کینٹ، شاندار چوک سے پولیس لائن تک اور شاندار چوک سے جادہ شاندار چوک سے کریم پورہ اسلامیہ سکول محمدی چوک روٹ پررکشہ ڈرائیورز،نے مسافروں کا جینا دوبھر کر رکھاہے۔ من مانے کرایوں کا بازار گرم کررکھا ہے رکشہ ڈرائیور ز جوپہلےء سٹاپ ٹو سٹاپ50 روپے فی سواری کرایہ وصول کرتے تھے اب من مرضی کا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے پہلے ہی دب چکی ہے، اوپر سے رکشہ ڈرائیورزکی دھونس کسی عذاب سے کم نہیں۔
ذرائع کے مطابق اگر کوئی شہری زائد کرایہ دینے سے انکار کرے تو رکشہ ڈرائیورز خصوصاً خواتین اور بزرگ شہریوں کے ساتھ چوک چوراہوں میں انتہائی بدتمیزی لڑائی جھگڑے اور بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے۔صورتحال یہاں تک بگڑ چکی ہے کہ رکشہ ڈرائیورز سڑک کے عین وسط میں رکشے کھڑے کر کے سواریاں بٹھانے کو بھی اپنا قانونی حق سمجھتے ہیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ خطرناک اور بے ہنگم ڈرائیونگ کے باعث آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں، جن میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کسی بڑے سانحے کا خدشہ ہوسکتا ہے، مگر افسوس کہ متعلقہ انتظامیہ مکمل خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
شہریوں نے ڈی سی جہلم ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ رکشہ ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، کرایوں کو باقاعدہ کنٹرول کیا جائے اور سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کروائی جائے تاکہ شہریوں کو اس کا قانونیت سے نجات مل سکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں