سید عاشق حسین شاہ مرحوم کی اہلیہ اور سید سبطین حیدر مرحوم کی والدہ ماجدہ کی دعائیہ تقریب

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ) جہلم کے نواحی علاقہ رجی پور ٹاہلیانوالہ میں سید عاشق حسین شاہ مرحوم کی اہلیہ اور سید سبطین حیدر مرحوم کی والدہ ماجدہ کی دعائیہ تقریب قل شریف، سید عرفان حیدر کی رہائش گاہ پر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی اس موقع پر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موت انسانی زندگی کا اختتام نہیں بلکہ دارِ فانی سے دارِ آخرت کی جانب سفر کا آغاز ہے۔ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی اس انداز میں بسر کرے کہ دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی اس کے نیک اعمال، حسنِ کردار اور اچھے اثرات دوسروں کے لیے باعثِ خیر و برکت بنے رہیں انہوں نے کہا کہ نفع بخش علم، صدقۂ جاریہ، صالح اولاد اور ایسے فلاحی و خیراتی کام جن سے مخلوقِ خدا کو فائدہ پہنچے، انسان کے لیے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی اجر و ثواب کا ذریعہ بنتے رہتے ہیں۔ مرحومہ کے لیے بلندیٔ درجات اور مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔
دعائیہ تقریب میں شہر کی معروف سماجی، رفاہی، فلاحی، مذہبی، سیاسی، کاروباری، صحافتی و شہری شخصیات سمیت تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں