رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ڈی پی او عرفان علی سموں ڈی پی اوعرفان علی سموں نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان، مال، عزت اور آبرو کی حفاظت اور بلا تفریق میرٹ کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کے کمپلینٹ سیل میں آنے والے شہریوں کی درخواستیں سنتے ہوئے اور ان پر موقع پر ہی انصاف کی فراہمی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے فیلڈ افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو تھانہ سطح پر فوری انصاف اور بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے کیونکہ عوام کا پولیس پر اعتماد ہی بہترین کارکردگی کا معیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غفلت یا لاپرواہی برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
