رحیم یار خان
(میاں طالب حسین )
سپرنٹنڈنٹ دارالامان (شیلٹر ہوم) زوبیہ مدثر کی زیرِ نگرانی دارالامان میں پنک ربن ڈے کے موقع پر چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین میں اس مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔سیمینار میں شیخ زید ہسپتال کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ، پیڈیاٹرک سرجن ڈاکٹر ظہور بلوچ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رخشدہ افضل اور صنوبر عاشق (سارہ ویلفیئر سوسائٹی) نے بطور مقرر شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے چھاتی کے کینسر کی علامات، بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور علاج کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین اس مرض سے متعلق آگاہی حاصل کریں، کسی بھی غیر معمولی علامت کی صورت میں فوری طبی معائنہ کروائیں اور صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔مقررین نے کہا کہ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے بروقت آگاہی اور تشخیص مرض کی مؤثر تشخیص و علاج میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سیمینار کا مقصد خواتین کو مستند طبی معلومات فراہم کرنا اور معاشرے میں اس مرض سے متعلق شعور و آگاہی کو فروغ دینا تھا۔
