(تحریر سکندر ملک )
وزیراباد شہر اور گرد و نواح کے علاقہ میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات ضروری
وزیراباد شہر کے مختلف علاقوں، جن میں ماڈل کلونی ، کچی آبادیاں، ریلوے اسٹیشن، پارک، اسٹیڈیم، بس اسٹینڈ، جناح کالونی ، تاج گارڈن ، سرکلر روڈ ۔اور گردونواح کے دیہات شامل ہیں، آوارہ کتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ تشویش ناک ہے۔
شہریوں، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور راہ گیروں کو خطرات لاحق ہیں۔ متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر مہم شروع کی جائے اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں کتوں کی آبادی کو انسانی اور محفوظ طریقوں سے کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ، اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد اور میونسپل کمیٹی کے حکام فوری نوٹس لیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے پہلے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
