سکندر ملک
لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین سے گرنے والا شخص گہری گیمن جھیل سے معجزانہ طور پر زندہ بچا لیا گیا۔
متاثرہ شخص کے مطابق ٹرین کے گیٹ پر ٹک ٹاکرز کے درمیان جھگڑے کے دوران وہ چلتی ٹرین سے پانی میں جا گرا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے پانی سے بحفاظت نکال لیا۔
ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے ایک انسانی جان بچ گئی۔
