بین الاقوامی یومِ سفید چھڑی کے موقع پر بصارت سے محروم افراد میں فوڈ پیکجز کی تقسیم اور کیک کاٹنے کی تقریب

Spread the love


جہلم (بلال رضا): بین الاقوامی یومِ سفید چھڑی کے موقع پر نور ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے زیرِ اہتمام ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفس جہلم میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر بصارت سے محروم افراد میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے اور دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ تقریب کے انعقاد اور انتظامات میں نور ویلفیئر سوسائٹی جہلم نے اہم کردار ادا کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے بصارت سے محروم افراد میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایسی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر علیم یوسف بھی موجود تھے۔ اس فلاحی سرگرمی کا اہتمام نور ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے جنرل سیکرٹری فرحت کمال ضیاء نے کیا، جبکہ سوسائٹی کی جانب سے اس تقریب کی معاونت اور سرپرستی کی گئی۔

تقریب کا مقصد بصارت سے محروم افراد کی معاونت، ان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور معاشرے میں ان کی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، ضروریات کی تکمیل اور باوقار زندگی کے لیے فلاحی اداروں اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں