ڈی پی او عرفان علی سموں کا عوام الناس کو میرٹ اور بلاتفریق انصاف کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ڈی پی او عرفان علی سموں کا عوام الناس کو میرٹ اور بلاتفریق انصاف کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کمپلینٹ سیل میں آنے والے شہریوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا باقاعدہ انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او عرفان علی سموں نے آئے ہوئے شہریوں کی درخواستیں ان کی زبانی سنیں اور ان کے درپیش مسائل و شکایات کے فوری ازالہ کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کا ان کی دہلیز پر حل، میرٹ کی بالادستی اور انصاف کی فوری فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں