وزیرآباد (نامہ نگار) ڈیموکریٹک کونسل کے صدر رانا ارسلان شوکت ایڈووکیٹ نے اپنے 50 ساتھیوں سمیت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں امیدوار برائے صدر عامر محمود رہاڑ ایڈووکیٹ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری نبیل چیمہ ایڈووکیٹ کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ رانا ارسلان شوکت ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے حمایت کے اعلان کو بار ایسوسی ایشن کے انتخابی ماحول میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہیاس موقع پر رانا ارسلان شوکت ایڈووکیٹ نے کہا کہ عامر محمود رہااڑ ایڈووکیٹ اور نبیل چیمہ ایڈووکیٹ کی حمایت کا فیصلہ وکلاء برادری کے بہتر مستقبل، بار کے استحکام اور اجتماعی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ تمام ساتھی متحد ہو کر انتخابی عمل میں بھرپور کردار ادا کریں اور ایسی قیادت کے انتخاب میں اپنا حصہ ڈالیں جو وکلاء کی آواز بنے، ان کے جائز مسائل کو متعلقہ فورمز پر مؤثر انداز میں اٹھائے اور بار کی بہتری کے لیے سنجیدگی سے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کے درمیان اتحاد، احترام اور باہمی تعاون ہی ادارے کی ترقی کی بنیاد ہیں وکلاء برادری ایک باوقار، مضبوط اور فعال ادارے کی تشکیل کے لیے ایسی قیادت کی مستحق ہے جو وکلاء کے مسائل کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن محض ایک تنظیم نہیں بلکہ وکلاء کے حقوق کے تحفظ، قانونی برادری کے اتحاد، پیشہ ورانہ وقار اور انصاف کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس ادارے کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ باہمی مشاورت، اتحاد اور مثبت سوچ کو فروغ دیا جائے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری بار وقار احمد رندھاوا،بیرسٹر عمر گوندل سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عامر محمود رہااڑ ایڈووکیٹ اور ارباب مختار چیمہ نے حمایت کے اعلان پر رانا ارسلان شوکت ایڈووکیٹ اور ان کے 50 ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کی جانب سے اعتماد کا اظہار ان کے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی ذمہ داری ایک اہم امانت ہے، جس کا بنیادی مقصد تمام وکلاء کی نمائندگی کرنا، ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا اور انہیں درپیش پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے مو ثر کردار ادا کرنا ہے ان کی ترجیحات میں بار کے ادارہ جاتی وقار کو بلند کرنا، وکلاء کے لیے بہتر پیشہ ورانہ ماحول کی فراہمی، نوجوان وکلاء کی رہنمائی، سینئر وکلاء کے تجربات سے استفادہ اور باہمی مشاورت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا شامل ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کامیابی کی صورت میں تمام وکلاء کو ساتھ لے کر چلنے اور بار کے اجتماعی مفاد کو مقدم رکھنے کی کوشش کریں گے۔
