رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے مریم نواز سپورٹس ایرینا کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا محمود علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریم نواز سپورٹس ایرینا نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم اثاثہ ہے۔ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، باہمی تعاون اور مثبت سوچ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو کھیلوں کی معیاری سہولیات مفت فراہم کرنا ایک قابلِ قدر اقدام ہے، جس سے مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان مستفید ہو سکتے ہیں۔ ان سہولیات کی افادیت برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ سپورٹس ایرینا کی صفائی، دیکھ بھال اور حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے اور دستیاب وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لایا جائے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کھیلوں کے میدانوں اور سپورٹس کمپلیکس کی حفاظت اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ان سہولیات کو محفوظ اور فعال رکھنا ضروری ہے تاکہ نوجوان کھلاڑی بلا تعطل کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سازگار ماحول میسر آ سکے۔
