وزیرآباد (نامہ نگار) انجمن بہبودی مریضاں کی فری فارمیسی کی بندش شہریوں کا اہم اجلاس۔5 کروڑ کی مبینہ خرد برد کی تحقیقات کا مطالبہ۔سول ہسپتال وزیرآباد میں انجمن بہبودی مریضاں عرصہ 50 سال سے مستحق مریضوں کو فری ادویات،ڈائیلسز سنٹر،پناہ گاہ اور سرد خانے سمیت متعدد سروسز فراہم کر کے محکمہ صحت کا ہاتھ بٹا رہی ہے۔گزشتہ روز محکمہ ہیلتھ کے اعلی حکام نے فری فارمیسی جس سے روزانہ 200 کے قریب مریض مفت ادویات لیے رہے تھے اسکو بند کرنے کے تحریری احکامات جاری کر دیے جس پر انجمن بہبودی مریضاں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم این اے بلال فاروق تارڑ،سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین،سنیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،ڈائریکٹرمسلم ہینڈزصاحبزادہ سید ضیاء النور،صدرناصر محمود اللہ والے،افتخار حسین صدیقی،مسلم لیگی راہنماامتیاز اظہر باگڑی،طاہر رفیق منہاس،صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ،صدر مرکزی بزم غوثیہ ملک محمد یوسف چاند،میر محمد فاروق،راہنما تنظیم تاجران کرنل (ر) وقار انور شیخ،سٹی صدر مسلم لیگ (ن)میر ماجد علی سالار،ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی صابر حسین بٹ،صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس سید مظاہر حسین زیدی،سنیئر نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران محمد اکبر بٹ،خواجہ محمد شعیب،صدر صرافہ ایسوسی ایشن رانا وحید زرگر،محمد اعجاز بھٹی،صدر ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن میر آصف محمود،صدر تنظیم تاجران ریلوے روڈطارق جاوید ملک،عبد الرحمن چوہدری،صدر ٹریولز ایسوسی ایشن ملک تنویر احمد،سنیئر نائب صدر صرافہ ایسوسی ایشن سعید اللہ والے،صدر بیکرز ایسوسی ایشن حاجی حبیب الرحمن،صوفی محمد اشرف نثار،ڈاکٹر رضا سلطان،سیف اللہ بٹ،کاشف محمود کان،ارسلان بلوچ سمیت فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ انجمن بہبودی مریضاں کے پراجیکٹ بند کر دیے جائیں تو ہسپتال میں باقی کچھ نہیں رہتا ڈائیلاسز شعبہ میں صحت کارڈ کے کروڑوں روپے کی تحقیقات کی جائیں ہیلتھ کے اہلکاروں کی کرپشن پر انجمن بہبودی مریضاں کو تختہ مشق نہ بنایا جائے۔ممبر قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے انجمن بہبودی مریضاں کے صدر ناصر اللہ والا اور انکی صحت کے شعبہ میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سیکرٹری ہیلتھ سمیت اعلی افسران کو فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کرینگے اور صحت کارڈ کے فنڈز کی مکمل تحقیقات کرائیں گے۔اجلاس سے بریگیڈئر (ر)بابر علاوالدین،صاحبزادہ سید ضیاء النور،افتخار بٹ نے بھی خطاب کیا۔
