سکندر ملک ۔
سابق ڈپٹی کمشنر گجرات و ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پنجاب، چوہدری عامر شہزاد کنگ نے کوٹ جعفر میں سردار احتشام الحق چیمہ کی رہائش گاہ پر حاضری دی، جہاں انہوں نے ان کے والدِ محترم کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر چوہدری عامر شہزاد کنگ نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس گہرے صدمے پر افسوس کا اظہار کیا۔
غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل، حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔
۔
