چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی ڈی پی او عرفان علی سموں کا انتظامات کا جائزہ

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی ڈی پی او عرفان علی سموں کا انتظامات کا جائزہ، ہدایات جاری کیں۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں نے خان پور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کے دورے اور پروگرام کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دورے میں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران چیف سکیورٹی آفیسرذیشان محسن رندھاوا نے اعلیٰ حکام کو سکیورٹی پوائنٹس کا دورہ کروایا اور اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے اس موقع پر ڈی ایس پی خان پور شاہد نذیر، ایس ایچ او سٹی خان پور عاصم شفیق و سکیورٹی پر مامور پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ انتہائی مستعدی اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے سکیورٹی فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے اہلکاروں کو پیشہ ورانہ مہارتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کا حکم دیا تاکہ سکیورٹی کے امور میں کسی بھی قسم کی غفلت یا رکاوٹ نہ آنے پائے۔ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں