رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں کے ہمراہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی تحصیل کورٹ کمپلیکس خانپور آمد کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور ڈی پی او عرفان علی سموں نے تحصیل کورٹ کمپلیکس خانپور میں سیکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، ٹریفک کی روانی، پارکنگ کے انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ انتظامی افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات میں نظم و ضبط، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور مستعدی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سرکاری ادارے اپنے فرائض مکمل ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں اور کسی بھی ممکنہ انتظامی دشواری سے نمٹنے کے لیے مؤثر رابطہ کاری برقرار رکھیں۔
ڈی پی او عرفان علی سموں نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس کی ذمہ داریوں اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ عدالتی احاطے میں امن و امان برقرار رکھنے، آمد و رفت کو منظم رکھنے اور متعلقہ سیکیورٹی ضوابط پر عمل درآمد کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔
