اسسٹنٹ الیکشن کمشنر جہلم محمد علی رانا نے آگاہی سیشن میں ووٹ کے اندراج، اخراج اور اس کے درست استعمال کے بارے میں حاضرین کو بتایا.




جہلم(بلال رضا کی رپورٹ)
مزید تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 21-10-2026 کو ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کی معاونت سے ووٹرز کی آگاہی کے لئے ایک اہم سیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج جہلم میں منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی اور ووٹ کے متعلق اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر جہلم محمد علی رانا نے آگاہی سیشن میں ووٹ کے اندراج، اخراج اور اس کے درست استعمال کے بارے میں حاضرین کو بتایا۔ بعد میں ووٹر ایجوکیشن کمیٹی ضلع جہلم کے نمائندوں نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
