رحیم یارخان /بہاولپور
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور محترمہ زیب جعفر ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے اقتصادی امور نے اسلام آباد میں معروف پاکستانی سفارت کار، برطانیہ اور جرمنی میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر ڈی جی فارن افیئرز ڈاکٹر محمد فیصل کی صاحبزادی اور پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد کی پوتی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس پروقار تقریب میں سابق نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، اعجاز الحق ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر، محمد طلحہ محمود سابق سنیٹر و وفاقی وزیر مذہبی امور، انجینئر خرم دستگیر خان سابق وفاقی وزیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، امداد اللہ بوسال وفاقی سیکرٹری خزانہ، محمد خالد جمالی ایڈیشنل فارن سیکرٹری ، سینئر بیوروکریٹ اور سابق وفاقی سیکرٹری انوار احمد قدوائی، چوہدری فیصل ذوالفقار سابق چیف کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعظم پاکستان سمیت مختلف ممالک کے سفارت کاروں، بیروکریٹس اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
