اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یار خان کیمپس میں یوم سیاہ کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

Spread the love

رحیم یارخان
میاں طالب حسین
واک کا انعقاد ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر غلام حسن عباسی کی ہدایت پر کیا گیا۔ ڈائریکٹر کیمپس نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کی اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرمی کو موثر قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے مسئلہ کشمیر جلد پرامن طریقے سے حل ہو جائے گا اور کشمیری عوام کی امنگیں پوری ہوں گی۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کے لیے بھی دعا کی۔ فیکلٹی ممبران، افسران اور طلباء نے آگاہی واک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کشمیری عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں