


جلال پور جٹاں (یو جی نیوز — نمائندہ خصوصی مرزا طارق محمود)
جلال پور جٹاں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنٹرولر پروٹیکشن سید مخدوم حسین شاہ اور صدر مرکزی انجمن تاجران گجرات جاوید بٹ سمیت ان کی کابینہ کا مرکزی انجمن تاجران جلال پور جٹاں کے صدر شفیق مغل، جنرل سیکرٹری ظہیر احمد میر اور ان کی کابینہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے خوش آمدید کہا گیا۔
اس موقع پر جلال پور جٹاں کے تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سید مخدوم حسین شاہ کو جلال پور جٹاں آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران تاجروں کو درپیش مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تمام تاجروں کے مسائل باری باری سنے گئے، جبکہ سید مخدوم حسین شاہ نے یقین دہانی کروائی کہ ان شاء اللہ تاجروں کے مسائل جلد حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
صدر مرکزی انجمن تاجران جلال پور جٹاں شفیق مغل نے اس موقع پر کہا کہ جلال پور جٹاں کے تمام چھوٹے بڑے تاجر میرے بھائی ہیں اور ان کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں۔ میں تاجروں کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے دن رات حاضر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
شفیق مغل نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام تاجروں اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے اختتام پر صدر مرکزی انجمن تاجران شفیق مغل کی جانب سے تمام شرکاء کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
