چوہدری اعتزاز انجم نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے یونین کونسل 36 جی کا دورہ کیا۔

Spread the love

رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین )
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری اعتزاز انجم نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے یونین کونسل 36 جی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے میں صفائی کے انتظامات، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور صفائی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
چوہدری اعتزاز انجم نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ علاقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، کوڑا کرکٹ کی بروقت کلیکشن اور مناسب تلفی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے مقررہ معیار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں