ڈی پی او عرفان علی سموں کی زیر صدارت گنے کے کریشنگ سیزن کے دوران امن و امان کے قیام، ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد

Spread the love

رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچف
(میاں طالب حسین)
ڈی پی او عرفان علی سموں کی زیر صدارت گنے کے کریشنگ سیزن کے دوران امن و امان کے قیام، ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی موٹر وے محمد اسماعیل، اے ایس پی انعام اللہ، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس محمد تاثیر ریاض، انسپکٹر ٹریفک پولیس شاہد عمران کے علاوہ ایس ایچ اوز جام اعجاز، عارف چانڈیہ، غازی ضیاء الحق، شہزاد اکبر اور محمد راحت نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ضلع کی اہم شوگر ملز—چوہدری شوگر ملز، اتحاد شوگر ملز، یونائٹڈ شوگر ملز، گلف شوگر ملز، جمالدین والی شوگر ملز، حمزہ شوگر ملز اور رحیم یار خان شوگر ملز لیاقت پور—کے اعلیٰ عہدیداران فیض احمد، محمد ابوبکر، محمد عمیر، محمد ریاض، چوہدری محمد رمضان اور سمیع خان و دیگر نے بھی شرکت کی۔کریشنگ سیزن کے دوران گنے کے کھیتوں سے شوگر ملز تک محفوظ رسائی کے لیے جامع سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا۔حادثات اور جرائم کا سدباب: ٹالیوں کی اوور لوڈنگ، ٹریفک جام اور ممکنہ وارداتوں کی روک تھام کے لیے پولیس اور شوگر ملز انتظامیہ کے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ تمام شرکاء نے اپنی اپنی مقرر کردہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ پولیس اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ کریشنگ سیزن کے دوران عوام الناس کو کسی قسم کی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور شاہراہوں پر معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں