ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان سید جمشید علی شاہ سے پولیس افسران کی ملاقات

Spread the love

رحیم یار خان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان سید جمشید علی شاہ سے پولیس افسران کی ملاقات۔تفصیل کے مطابق ایس پی سید جمشید علی شاہ کو رحیم یار خان میں ان کی نئی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی گئی اور گلدستہ پیش کیا گیا۔ جبکہ باہمی دلچسپی و پیشہ ورانہ امور پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں شامل وفد میں ڈی ٹی او رحیم یار خان محمد ساجد، ڈی ایس پیز (ر) ایاز محمود خان لغاری، فیاض احمد پنسوتہ اور انسپکٹر ٹریفک ہیڈ کوارٹر شاہد عمران سنگھیڑا شامل تھے۔ تمام افسران نے ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی سے ضلع میں شعبہ تفتیش اور انصاف کی فراہمی مزید بہتر ہوگی۔ اس موقع پر ایس پی جمشید علی نے پولیس افسران کی آمد اور ان کی جانب سے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرنے پر تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں