اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کی جانب سے خواتین اور طالبات کو تحفظ فراہم کرنے اور ان میں شعور بیدار کرنے کے سلسلے میں مقامی سکول میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کی جانب سے خواتین اور طالبات کو تحفظ فراہم کرنے اور ان میں شعور بیدار کرنے کے سلسلے میں مقامی سکول میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے دوران اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کی انچارج لیڈی سب انسپکٹر سمیرا رفیق، سب انسپکٹر عرفان ڈھلوں اور عثمان افضل نے خصوصی شرکت کی اور طالبات و اساتذہ کو ہراسانی سے بچاؤ، ہنگامی صورتحال میں پولیس سے رابطے اور قانونی حقوق سے متعلق تفصیل سے لیکچرز دئیے۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ خواتین کی حفاظت اور ان کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا ہراسانی کی صورت میں خواتین بلا خوف و خطر پولیس سیل اور ہیلپ لائنز سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر سکول انتظامیہ نے رحیم یار خان پولیس اور اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کے افسران کی آمد اور اس مفید آگاہی نشست پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی اس کاوش کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں