تھانہ سی ڈویژن پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات ٹریس کر لی

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
تھانہ سی ڈویژن پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات ٹریس کر لی اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مدعی مقدمہ کے سپرد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نورے والی کے رہائشی احمد حسن کی موٹر سائیکل چوری ہونے کے مقدمہ پر سب انسپکٹر عطاء اللہ خان اور اے ایس آئی ناصر محمود بھٹی نے فوری اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات کا سراغ لگایا اور مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ موٹر سائیکل اصل مالک احمد حسن کے حوالے کر دی۔ اپنی چوری شدہ موٹر سائیکل واپس ملنے پر شہری احمد حسن نے تھانہ سی ڈویژن پولیس، خصوصاً سب انسپکٹر عطاء اللہ خان اور اے ایس آئی ناصر محمود بھٹی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکر یہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں