
ملک بشیر احمد مندوانی رند بیوروچیف اردو گلوبل سبی بلوچستان
یہ مسجد مرحوم الحاج مولانا محمد اسماعیل نقشبندی خجک رحمۃ اللہ علیہ کی جوانی سے ان کی زیرِ نگرانی رہی۔ یہاں سے سینکڑوں افراد نے دین کا نور حاصل کر کے اسلام کی خدمت کی۔
یہاں سے فیض یافتہ علماء کرام:
– حافظ پروفیسر غلام رسول مزری صاحب
– مولانا عنایت اللہ سلاچی صاحب
– مولانا ہدایت اللہ سلاچی صاحب
– مولانا ماسٹر محمد حسن سلاچی صاحب
– مولانا محمد اختر خجک نقشبندی صاحب
– اور دیگر کئی علماء کرام
مولانا مرحوم کی وفات کے بعد اب ان کے فرزند الحاج مولانا صوفی سلیمان نقشبندی صاحب کی نگرانی میں دینی تعلیم کا سلسلہ جاری ہے۔
الحمدللہ آج کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے اللہ کی رضا کے لیے طالب علم بچوں میں مدنی قاعدے، ٹوپیاں اور رحلیں تقسیم کی گئیں۔
اپیل برائے تعاون:
ان تمام مخیر حضرات سے استدعا ہے جو اس نیک کام میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، وہ کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ تعاون کریں۔
رابطہ برائے تعاون / ایزی پیسہ: 0301-9790280
اللہ پاک سب کے تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین
