چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر میاں محمد عامر شہباز کی زیرِ صدارت چیمبر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

Spread the love

رحیم یار خان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر میاں محمد عامر شہباز کی زیرِ صدارت چیمبر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ صدر میاں محمد عامر شہبازخ نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام معزز ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو خوش آمدید کہا اور چیمبر کی بہتری، کاروباری برادری کی مؤثر نمائندگی اور ادارے کی ترقی کے لیے باہمی مشاورت اور مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی، جبکہ نئے موصول ہونے والے 34 ممبران کی ممبرشپس کی منظوری بھی دی گئی۔ اسکے علاوہ دو کمپنیوں کو تمام ضروری دستاویزی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایسوسی ایٹ کلاس سے کارپوریٹ کلاس میں منتقل کرنے کی اجازت دی گئی۔اجلاس میں ویزا لیٹراور انویٹیشن لیٹر کے اجراء کی فیس میں ایک ہزار روپے اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر سنئیر نائب صدر محمد وقاص، نائب صدر محمد نعمان سجاد،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران: میاں عبدالمنعم، افتخار احمد،حافظ طاہر رفیق،چوہدری انوار احمد نجمی،ارسلان جاوید،لالہ حسین اقبال،شاہد سلیم، چوہدری محمد ارشد،شاہد مختار،محمد شاہد جمعیل، عبید اللہ،محمد عدنان جلیل، عاطف بشیر جتوئی،گلزار احمد ڈھلوں،وقاص شفیق،محمد اختر الیاس، فاروق حسین، سیکرٹری جنرل محمد عثمان اظہر اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عظمیٰ صادق بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں