آمدہ الیکشن 2026، 27 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان گہمہ گہمی اور سیاسی جوڑ توڑ عروج پر

Spread the love


سولیسٹر لائرز گروپ نے اپنے 37 ساتھیوں سمیت صدارتی امیدوار سردار محمد سلیم خان کورائی ایڈوکیٹ اور امیدوار براۓ جنرل سیکرٹری کاشف علی سندھو ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔۔۔
رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
سولسٹر لائرز گروپ کے چیئرمین سینیئر ایڈوکیٹ شہزاد اصغر خان رند بلوچ نے ایک طویل مشاورت کے بعد ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری اختر علی محمود چہور ایڈوکیٹ ،لائرز ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین سردار حسن نواز خان نیازی ایڈوکیٹ فرینڈز گروپ کے چیئرمین رئیس حسان مصطفی ایڈوکیٹ اور دیگر اتحادی گروپس کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے جوش خطابت میں کہا کہ موجودہ کابینہ نے اپنی مایوس کن کارکردگی سے وکلاء کی عزت و اکرام پر سمجھوتے کیے جس سے مختلف انتظامی اداروں میں وکلاء کی عزت و احترام میں کمی ہوئی اور اداروں کے سربراہان نے چند مخصوص ٹولوں کو نوازتے ہوئے خاص طور پر نوجوان وکلاء کی کوئی عزت و احترام نہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خدمت مرکز محکمہ ریوینیو میں سب رجسٹرار نے وکلاء کے داخلے پر پابندی لگائی ہوئی ہے اس بات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس سال سردار محمد سلیم خان کورائی ایڈوکیٹ اور کاشف علی سندھو ایڈوکیٹ اور پورے پینل کو کامیاب کرا کر وکلاء کی عزت و احترام، بار اور بینچ کے درمیان مضبوط روابط، اور اداروں میں وکلا خاص طور پر نوجوان وکلا کی عزت و احترام کو بحال کیا جائے گا۔۔۔سولسٹر لائرز گروپ میں تمام وکلاء پروفیشنل وکیل ہیں۔۔انشاءاللہ پورے پینل کو ووٹ اور سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں