

گھوٹکی /رحیم یارخان/ بہاولپور
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے ڈہرکی، ضلع گھوٹکی سندھ میں عمر خان مہر کے بیٹے سردار خان مہر کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس پروقار تقریب میں سردار علی گوہر خان ایم این اے، میر خالد خان لنڈ ایم این اے، مخدوم علی محمود ایم این اے، چوہدری جاوید وڑائچ ایم این اے ، سابق وزیر عبدالباری خان پتافی، جام مہتاب خان ڈہرایم پی اے ، قاضی احمد سعیدایم پی اے ، میر شہریار خان شیرسابق ایم پی اے، حاجی راجا خان مہر، لعل خان مہر، عمر خان مہر، سردار احمد علی خان مہر، سردار علی نواز خان مہر، سردار نادر اکمل خان لغاری ، سردار قیصر خان بزدار ، مخدوم سید افتخار حسین گیلانی،مخدوم محبوب حسن گیلانی، سردار شاہ نواز خان خوش کنڈیارو ، کوآرڈینیٹر جام منیر ڈہر ،مخدوم مبین زمان ، الیاس فقیر منگریو، میر چنگیز خان پانورسمیت مختلف سیاسی، سماجی، کاروباری اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔
اس موقع پر چوہدری الطاف گوجر، مظہر حسین کھرل ایڈوکیٹ، مہر شیر علی، رانا ضیاء الدین آصف سابق کونسلر، عبدالصمد بندیشہ یوتھ کوآرڈینیٹر پی پی 262، چوہدری اصغر گوجر، چوہدری ظفر عرفان، وقاص چوہدری، شیخ جاوید، ملک ہنظلہ، عمر شیخ اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔
