​میاں امتیاز احمد، چیمبر آف کامرس کے نمائندگان اور ممتاز شخصیات کی شرکت، بکروں کا صدقہ اور خیر و برکت کی دعائیں

Spread the love

​رحیم یار خان
(میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف)

سابق کونسلر و صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی رحیم یار خان چوہدری امین نے لاہور کے معروف علاقے یونین ٹاؤن، رائیونڈ روڈ پر 16 مرلہ اراضی پر تعمیر ہونے والے اپنے ذاتی 14 منزلہ شاندار پلازے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ اس پروقار اور پرعظمت دعائیہ تقریب میں کاروباری، سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
​تقریب میں چیمبر آف کامرس سے تعلق رکھنے والے میاں سہیل نثار، ملک نعیم، چوہدری محمد امین، جبکہ رحیم یار خان سے سابق رکن قومی اسمبلی (MNA)، ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) و ممبر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب میاں امتیاز احمد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری امین کے صاحبزادگان علی امین اور احمد امین بھی موجود تھے۔ تمام معزز شخصیات نے مشترکہ طور پر پلازے کا سنگِ بنیاد رکھا۔
​دعائیہ تقریب کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی رضا اور شکرانے کے طور پر بکروں کا صدقہ دیا گیا، جبکہ پلازے کی آسانی کے ساتھ تعمیر، کاروباری کامیابی، اہلِ خانہ کی سلامتی اور ملکی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
​اس موقع پر سابق MNA میاں امتیاز احمد نے چوہدری امین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ “کاروباری میدان میں نئے اور وسیع منصوبوں کا آغاز محنت، عزم اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔ ایسے منصوبے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ ملکی معیشت کی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔”
​تقریب میں لاہور اور رحیم یار خان کی ممتاز سیاسی، سماجی و تجارتی شخصیات، اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کر کے چوہدری امین کو مبارکباد دی اور ان کے اس نئے منصوبے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں