اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب عمران علی نے مریم نواز ہیلتھ کلینک، سوہدرہ کا دورہ

Spread the love

سکندر ملک ۔

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب عمران علی نے مریم نواز ہیلتھ کلینک، سوہدرہ کا دورہ کیا اور کلینک کی مجموعی کارکردگی، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹرز اور میڈیکل آفیسرز ڈیوٹی پر موجود پائے گئے۔ مریضوں کی معمول سے زیادہ آمد کے باوجود انہیں بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں اور ادویات بھی دستیاب تھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے طبی سہولیات کے بارے میں براہِ راست فیڈبیک بھی لیا۔

صفائی ستھرائی کا معیار مزید بہتر بنانے کی ضرورت محسوس ہونے پر ہیلتھ منیجر کو ہدایت کی گئی کہ کلینک کی صفائی، مناسب دیکھ بھال اور مجموعی سروس ڈیلیوری میں بہتری یقینی بنائی جائے۔

معیاری طبی سہولیات، بہتر انتظامات اور عوامی صحت کا تحفظ — اولین ترجیح!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں