رحیم یار خان
(ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین)
آمدہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان الیکشن 2026-2027 کے سلسلے میں وکلاء برادری میں گہمہ گہمی اور سیاسی تحرک عروج پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سولیسٹر لائرز گروپ نے اپنے 37 ساتھیوں کے ہمراہ صدارتی امیدوار سردار محمد سلیم خان کورائی ایڈوکیٹ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری کاشف علی سندھو ایڈوکیٹ کی مکمل اور پرجوش حمایت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
طویل مشاورت کے بعد سولیسٹر لائرز گروپ کے چیئرمین، سینیئر ایڈوکیٹ شہزاد اصغر خان رند بلوچ نے ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری اختر علی محمود چہور ایڈوکیٹ، لائرز ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین سردار حسن نواز خان نیازی ایڈوکیٹ، فرینڈز گروپ کے چیئرمین رئیس حسان مصطفی ایڈوکیٹ اور دیگر اتحادی گروپس کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔
اپنے پرجوش خطاب کے دوران شہزاد اصغر خان رند بلوچ نے کہا:
”موجودہ کابینہ کی مایوس کن کارکردگی نے وکلاء برادری کے عزت و اکرام پر سمجھوتے کیے۔ مختلف انتظامی اداروں میں وکلاء کے احترام میں کمی آئی اور اداروں کے سربراہان نے چند مخصوص ٹولوں کو نوازتے ہوئے بالخصوص نوجوان وکلاء کی تذلیل کی، جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے خاص طور پر خدمت مرکز محکمہ ریوینیو میں سب رجسٹرار کی جانب سے وکلاء کے داخلے پر عائد پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اس سال سردار محمد سلیم خان کورائی ایڈوکیٹ، کاشف علی سندھو ایڈوکیٹ اور ان کے پورے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے گا تاکہ:
وکلاء کی گرتی ہوئی عزت و احترام کو بحال کیا جا سکے۔
بار اور بینچ کے درمیان مضبوط اور پائیدار روابط قائم کیے جا سکیں۔
تمام اداروں اور بالخصوص ریوینیو ڈیپارٹمنٹ میں نوجوان وکلاء کے وقار کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
سولیسٹر لائرز گروپ کے تمام پروفیشنل اور سینیئر وکلاء نے متفقہ طور پر عزم کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے الیکشن میں پورے اتحاد اور جذبے کے ساتھ اس پینل کو ووٹ اور سپورٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔
