رحیم یار خان: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کے نئے چیمبرز کی تعمیر، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

Spread the love

​رحیم یار خان
(ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین)
​ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان میں وکلاء برادری کا ایک پروقار اجتماع ہوا جس میں معزز وکلاء جناب میاں ندیم ایڈووکیٹ اور جناب رانا نفیس منور ایڈووکیٹ کو نئے چیمبرز کی تعمیر و تکمیل پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
​اس پرمسرت موقع پر ڈسٹرکٹ بار کی معروف قانونی و سیاسی شخصیات نے ان کے نئے چیمبر میں خصوصی شرکت کی۔ تشریف لانے والے معزز مہمانوں میں:
​جناب زاہد خان بنگش ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن)
​جام عبدالمالک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ (امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار الیکشن 2026-2027)
​میڈم نوشین صاحبہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
​سید داون شاہ جیلانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
​میاں ذوالفقار علی ویہا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
​شامل تھے۔ تمام معزز وکلاء نے نئے چیمبر میں تشریف لے جا کر دونوں وکلاء کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے، گلے مل کر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور خوشحالی کا اظہار کیا۔
​اس موقع پر اجتماعا ًدعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ دونوں معزز وکلاء کے لیے یہ نیا چیمبر باعثِ خیر و برکت بنائے، ان کے رزق و عزّت میں اضافہ فرمائے اور انہیں پیشہ ورانہ زندگی میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں