ماڈل بازار کی خوبصورتی اور ترقی کے لیے اہم اجلاس جامع ایکشن پلان کی تشکیل

Spread the love


سکندر ملک ۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب عمران علی ہرل کی زیرِ صدارت ماڈل بازار کی خوبصورتی اور جاری ترقیاتی منصوبے کی بروقت تکمیل کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کا تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ٹریڈ یونین کے نمائندگان، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر، واپڈا، پی ٹی سی ایل، ایم ڈی واسا، سیف سٹی حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں منصوبے کی تکمیل میں درپیش انتظامی و تکنیکی مسائل، منصوبہ بندی کی خامیوں اور عملی رکاوٹوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تمام متعلقہ محکموں کے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے جامع حکمتِ عملی اور ایکشن پلان مرتب کیا گیا، تاکہ حکومتی وژن اور ہدایات کے مطابق منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جا سکے۔

باہمی تعاون، مؤثر منصوبہ بندی اور بروقت عملدرآمد — خوبصورت اور ترقی یافتہ وزیرآباد کی جانب اہم قدم!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں