ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے سی ایم چلڈرن ٹریفک لرننگ پارک میں بچوں کو ٹریفک سگنلز،

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ڈویژنل بیوروچیف
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رحیم یارخان محمد ساجد کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے سی ایم چلڈرن ٹریفک لرننگ پارک میں بچوں کو ٹریفک سگنلز، ٹریفک سائن بورڈز،زیبرا کراسنگ لین لائن و دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق لیکچر دیا اور عملی تربیت بھی دی۔ پارک میں بچوں کے لیے ٹریفک قوانین سیکھنے اور ان پر عملی طور پر عمل کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بچوں نے پارک میں موجود گاڑیاں چلا کر ٹریفک اشاروں اور قوانین پر عمل کرنے کی عملی مشق کی۔سی ایم ٹریفک لرننگ پارک کا مقصد بچوں کو کم عمری سے ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا، سڑک پر محفوظ سفر کی اہمیت اجاگر کرنا اور انہیں ذمہ دار شہری بننے کی تربیت فراہم کرنا ہے ایسے اقدامات بچوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے اور مستقبل میں ٹریفک حادثات کی روک تھام میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں