رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)
وکلاء برادری اور علاقے کے لیے ایک انتہائی فخر اور مسرت کا مقام ہے کہ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور قابلِ فخر نوجوان صادق ظفر ترین ایڈووکیٹ نے برطانیہ (UK) کی دنیا بھر میں معروف اور معتبر “برسٹل یونیورسٹی” (University of Bristol) سے قانون میں ماسٹرز (LL.M) کی ڈگری کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
صادق ظفر ترین ایڈووکیٹ نے اعلیٰ تعلیم کے اس سفر کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے خاندان کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ پاکستان اور بالخصوص اپنے علاقے رحیم یار خان کا نام بھی بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے۔
اس عظیم الشان کامیابی پر ان کے والد محترم نے اپنے لختِ جگر کے لیے گہرے جذبات اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میرے پیارے بیٹے صادق ظفر ترین ایڈووکیٹ کی برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ برسٹل یونیورسٹی سے LL.M کی اعلیٰ ڈگری کا حصول ہم سب کے لیے انتہائی باعثِ افتخار اور اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے۔”
قانونی ماہرین، وکلاء برادری، عزیز و اقارب اور دوستانِ باوفا کی جانب سے صادق ظفر ترین ایڈووکیٹ اور ان کے خاندان کو مبارکباد کے پیغام موصول ہو رہے ہیں۔ وکلاء برادری نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی یہ اعلٰی ترین تعلیمی قابلیت، بین الاقوامی قانون کی سمجھ بوجھ اور تخصص پاکستان کے عدالتی نظام میں بہتری، قانون کی بالادستی اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی میں ایک کلیدی اور مثبت کردار ادا کرے گی۔
تمام احباب اور وکلاء برادری نے صادق ظفر ترین ایڈووکیٹ کے روشن مستقبل، مزید کامیابیوں اور پیشہ ورانہ زندگی میں نئی بلندیوں کے لیے نیک تمناؤں اور دلی دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔
