مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ق و سابق نائب ناظم کراچی محمد طارق حسن نے اولڈہم میں مسلم لیگ ق برطانیہ و یورپ کے صدر سید رضوان ہاشمی کی خصوصی دعوت پر مرکزی دفتر کا دورہ کیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ق و سابق نائب ناظم کراچی محمد طارق حسن نے اولڈہم میں مسلم لیگ ق برطانیہ و یورپ کے صدر سید رضوان ہاشمی کی خصوصی دعوت پر مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور پریس کانفرنس کی انکا کہنا  تھا  کہ میں پارٹی معاملات اور ہاشمی صاحب سے ملاقات کے لیے مرکزی ہیڈ کوارٹر آیا ہوں۔ نئے صوبے عوام کی مرضی سے بننے چاہئیں، جو وقت کی ضرورت ہیں۔ لیکن صوبوں کے ساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ سسٹم کا مضبوط ہونا اور اختیارات کا نچلی سطح تک منتقل ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔پاکستان کے موجودہ حالات ماشاءاللہ بہت اچھے ہیں اور قوم فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ متحد ہے۔وفاقی وزیر چوہدری سالک کے بیان پر مریم نواز کا ردعمل غیر ضروری تھا۔ ان کے خاندان (چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی) کی پاکستان کے لیے بڑی خدمات ہیں۔ اگر سالک صاحب نے کرپشن کی نشاندہی کی تھی تو وزیراعظم کو انہیں بلا کر بات کرنی چاہیے تھی۔ کرپشن کے خلاف جنگ سب کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔ مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کی طرف سے اس بیان کو غلط رنگ دینا درست نہیں تھا۔ سیاست میں پی ٹی آئی جیسی تلخی نہیں ہونی چاہیے بلکہ باہمی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے اور ہمیں چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ یہی تربیت دی ہے۔ سید رضوان ہاشمی نے نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات میں جماعت کی تنظیم سازی و دیگر معاملات پر گفتگو ہوتی ہم انکے تجربہ سے استفادہ اٹھائیں گے ۔ مسلم لیگ ق مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں فیلڈ مارشل سید حافظ عاصم منیرکی کاوشیں قابل ستائش و فخر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں