بہاولپور/رحیم یارخان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات نہایت توجہ سے سنیں اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔
آر پی او بہاولپور نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ تمام درخواستوں پر قانون، میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فوری اور شفاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔ کسی بھی شہری کی داد رسی میں غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
غازی محمد صلاح الدین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے، درخواست گزاروں کو کارروائی سے آگاہ رکھا جائے اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد پولیس کی اصل طاقت ہے۔ شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ سننا، ان کے مسائل حل کرنا اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل
آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی شہریوں سے ملاقات، مسائل کے فوری حل اور داد رسی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری
بہاولپور: ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات نہایت توجہ سے سنیں اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔
آر پی او بہاولپور نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ تمام درخواستوں پر قانون، میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فوری اور شفاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔ کسی بھی شہری کی داد رسی میں غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
غازی محمد صلاح الدین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے، درخواست گزاروں کو کارروائی سے آگاہ رکھا جائے اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد پولیس کی اصل طاقت ہے۔ شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ سننا، ان کے مسائل حل کرنا اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
