پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی کا پہلا مرحلہ مکمل،

Spread the love

​رحیم یار خان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)

پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی کا پہلا مرحلہ مکمل، کامیاب امیدواروں کی جسمانی پیمائش کل ہو گی. پنجاب پولیس میں کانسٹیبلان، لیڈی کانسٹیبلان اور ڈرائیور کانسٹیبلان کی بھرتی کے سلسلے میں دوڑ کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ دوڑ کے امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی جسمانی پیمائش کل بروز جمعہ، مورخہ 13 نومبر 2026ء کو پولیس لائنز رحیم یار خان میں ہو گی۔
​تفصیلات کے مطابق، بھرتی کا یہ عمل چیئرمین بھرتی کمیٹی ڈی آئی جی سید امین بخاری کی براہِ راست نگرانی میں جاری ہے۔ دوڑ کے مرحلے کے بعد اب جسمانی پیمائش کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تمام کامیاب امیدواروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر پولیس لائنز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں تاکہ بھرتی کے اگلے مرحلے کو بروقت اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔​بھرتی کے اس تمام عمل کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور فرخ جاوید، اے ایس پی انعام اللہ، ڈی ایس پی اشرف قریشی اور دیگر پولیس افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
​اس موقع پر چیئرمین بھرتی کمیٹی ڈی آئی جی سید امین بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام امیدوار بھرپور محنت اور اعتماد کے ساتھ اگلے مرحلے میں شریک ہوں، بھرتی کا مکمل عمل سو فیصد شفاف اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں