کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی علی نگر پھاٹک کے قریب فارچونر گاڑی سے خوفناک ٹکر، حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور محمد فرید جاں بح ق

Spread the love

سکندر ملک ۔
راولپنڈی سے وزیرآباد، علی پور چٹھہ اور فیصل آباد کے راستے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی علی نگر پھاٹک کے قریب فارچونر گاڑی سے خوفناک ٹکر، حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور محمد فرید جاں بح ق جبکہ ان کا ساتھی چوہدری شبیر شدید زخمی ہوگیا۔ ٹرین گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد 50 گز سے زائد فاصلے تک دھکیلتی لے گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق علی نگر پھاٹک کے قریب پاکستان ایکسپریس اور فارچونر جیپ کے درمیان تصادم ہوا۔ گاڑی میں محمد فرید ولد محمد خان سکنہ وڈالہ چیمہ اور چوہدری شبیر ولد رحمت خان سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور محمد فرید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بح ق ہوگئے جبکہ ان کے ہم سفر چوہدری شبیر شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بح ق شخص کی لاش اور زخم ی کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق وزیرآباد کی جانب سے آنے والی ٹرین کو دیکھتے ہوئے گاڑی پھاٹک کراسنگ سے پہلے رک گئی تھی، تاہم ٹرین کے قریب پہنچنے پر اچانک گاڑی آگے کی جانب حرکت کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی، جس کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ٹرین گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد اپنے ساتھ گھسیٹتے ہوئے 50 گز سے زائد فاصلے تک لے گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ریلوے پولیس اپنی ٹیم، تھانہ صدر وزیرآباد پولیس، ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں سمیت موقع پر پہنچ گئے اور حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق گاڑی سوار اپنے کاروباری مراکز، سپر مارکیٹ، سروس اسٹیشن اور دیگر دکانوں کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں علی نگر پھاٹک کے قریب یہ افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔شہری حلقوں نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی نگر سمیت ریلوے کے متعدد مقامات پر مناسب پھاٹک اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث شہریوں کی زندگیاں خطرات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علی نگر اور دیگر حساس مقامات پر محفوظ ریلوے پھاٹک، حفاظتی رکاوٹوں اور عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں