تھانہ رکن پور کے منشیات کے مقدمے میں اہم پیش رفت ،ملزم طاہر رسول کو مقدمے کی سماعت کے بعد بری کر دیا

Spread the love

رحیم یارخان /بہاولپور
میاں طالب حسین
( ڈویژنل بیوروچیف)

تھانہ رکن پور کے منشیات کے مقدمے میں اہم پیش رفت، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان جناب اللہ ڈتہ ڈاہر کی عدالت نے ملزم طاہر رسول کو مقدمے کی سماعت کے بعد بری کر دیا۔ ملزم کی جانب سے ہائی کورٹ کی وکلاء صنم عباسی ایڈووکیٹ اور عدنان اختر خان چانڈیو بلوچ ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے قانونی دلائل پیش کیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رکن پور میں درج ایف آئی آر نمبر 891/2025، سرکار بنام طاہر رسول، مقدمہ نمبر 343012225 کی سماعت عدالت میں ہوئی۔ دورانِ سماعت ملزم کا بیان دفعہ 342 ضابطہ فوجداری کے تحت قلمبند کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے طاہر رسول کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ مقدمے میں وکلاء صفائی صنم عباسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور عدنان اختر خان چانڈیو بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے قانونی نکات پر عدالت میں دلائل پیش کیے اور ملزم کے دفاع میں مؤثر انداز سے مقدمے کی پیروی کی۔اس موقع پر قانونی حلقوں کے مطابق منصفانہ ٹرائل، شفاف عدالتی کارروائی اور ہر شہری کو اپنے دفاع کا مکمل قانونی حق فراہم کرنا انصاف کے نظام کا بنیادی تقاضا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں