انسپکٹر حاجی جام ریاض احمد چالیس سالہ شاندار خدمات کی تکمیل کے بعد محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ، پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

Spread the love

رحیم یار خان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)

انسپکٹر حاجی جام ریاض احمد چالیس سالہ شاندار خدمات کی تکمیل کے بعد محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ، پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد محکمہ پولیس میں چالیس برس تک فرض شناسی اور دیانت داری کے ساتھ خدمات سرانجام دینے والے انسپکٹر حاجی جام ریاض احمد اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر باعزت طور پر ریٹائرڈ ہو گئے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد، آر آئی و انچارج ویلفیئر برانچ انسپکٹر عبیداللہ، انسپکٹر ٹریفک شاہد عمران سنگھیڑا، سی ایس او ذیشان محسن رندھاوا، لائن آفیسر خلیل احمد، انچارج ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ شہباز گجر سمیت ٹریفک عملے اور پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افسران اور ساتھی اہلکاروں نے حاجی جام ریاض احمد کی طویل محکمانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے، گلدستے اور یادگاری تحائف پیش کیے اور مکمل محکمانہ پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر حاجی جام ریاض احمد نے ساتھی افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں گزارا گیا ہر لمحہ ان کے لیے باعثِ فخر اور یادگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس عوامی خدمت اور مظلوموں کی داد رسی کا بہترین فورم ہے، اور وہ نیک تمناؤں کے ساتھ اپنے محکمے سے رخصت ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں