دربار سید امداد حسین شاہ کے متولیان کو بڑی عدالتی کامیابی

Spread the love

رحیم یارخان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف

چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے مؤثر قانونی دلائل، مقدمہ درج کروانے کی درخواست خارج
رحیم یارخان: دربار سید امداد حسین شاہ کے متولیان ملکی اکبر اور مدنی اکبر کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروانے کے لیے دائر کی گئی 22-A/B کی درخواست عدالت نے خارج کر دی۔ نوجوان قانون دان چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے مؤثر قانونی دلائل اور حقائق کی روشنی میں اپنے مؤکلین کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے اہم عدالتی کامیابی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد ندیم بٹ کی عدالت میں زیرِ سماعت مقدمہ شہباز علی بنام ڈی پی او رحیم یارخان وغیرہ کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار شہباز علی نے مسئول علیہان ملکی اکبر اور مدنی اکبر پسران اکبر علی، سکنہ چک نمبر 111/P شرقی رحیم یارخان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروانے کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعات 22-A/B کے تحت درخواست دائر کر رکھی تھی۔
دورانِ سماعت مسئول علیہان کی جانب سے نوجوان قانون دان چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے مقدمے کے تمام حقائق، قانونی پہلوؤں اور اہم نکات پر مدلل دلائل پیش کرتے ہوئے درخواست کی قانونی حیثیت پر مؤثر انداز میں روشنی ڈالی۔
فاضل عدالت نے وکیلِ صفائی کے دلائل اور پیش کردہ قانونی نکات سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست گزار شہباز علی کی 22-A/B کی درخواست خارج کر دی۔
اس طرح دربار سید امداد حسین شاہ کے متولیان ملکی اکبر اور مدنی اکبر کو مقدمہ درج کروانے کی مذکورہ درخواست کے خلاف اہم عدالتی ریلیف حاصل ہوا، جبکہ نوجوان قانون دان چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی پیشہ ورانہ مہارت، قانونی تیاری اور مؤثر پیروی بھی نمایاں رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں