رحیم یارخان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان الیکشن 2026-27: فرینڈز اینڈ فرینڈز وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے متفقہ امیدواران کی انتخابی مہم میں تیزی
نقیبی لاء ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی جانب سے جام عبدالمالک اور چوہدری نعمان قادر کی بھرپور حمایت کا اعلان
انشاء اللہ تعالیٰ کامیاب ہو کر ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان کو ایک مثالی بار بنائیں گے: جام عبدالمالک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان
رحیم یارخان: الیکشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یارخان برائے سال 2026-27 کے سلسلے میں فرینڈز اینڈ فرینڈز وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے متفقہ امیدواران برائے صدارت جام عبدالمالک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری چوہدری نعمان قادر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی انتخابی مہم پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین نقیبی لاء ایسوسی ایشن رحیم یارخان چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے دونوں امیدواران کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان کے آئندہ سالانہ انتخابات 2026-27 کے لیے وکلاء برادری میں گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اس موقع پر صدارتی امیدوار جام عبدالمالک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار چوہدری نعمان قادر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی وکلاء برادری کے لیے ماضی کی بے لوث خدمات اور فلاحی کاموں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ وکلاء حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ہمیشہ وکلاء کے حقوق کے تحفظ، نوجوان وکلاء کی رہنمائی اور بار و بینچ کے درمیان مثالی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔
اس حوالے سے اپنے خصوصی اظہارِ خیال میں امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار جام عبدالمالک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا کہ وکلاء برادری کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ وکلاء کے اعتماد اور ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہو کر ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان کو ملک کی ایک مثالی بار بنائیں گے۔ ہم بار رومز کی تزئین و آرائش، لائبریری کی جدید خطوط پر استواری اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
دوسری جانب امیدوار برائے جنرل سیکرٹری چوہدری نعمان قادر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سینئر اور جونیئر وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے اور بار کے وقار میں مزید اضافے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔
واضح رہے کہ فرینڈز اینڈ فرینڈز وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے ان متفقہ امیدواران کو نقیبی لاء ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سمیت وکلاء کے مختلف دھڑوں اور سینئر قانون دانوں کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے، جس کے باعث ان کی پوزیشن انتہائی مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔
