رحیم یار خان
(ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین)
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے سالانہ انتخابات (2026-27) کے سلسلے میں وکلا برادری میں جوش و خروش دیدنی ہے۔ اس اہم انتخابی معرکے میں قانونی برادری کے حقوق کے تحفظ، وقار کی بلندی اور بار کے مسائل کے حل کے لیے کینڈڈیٹس کی انتخابی مہم اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔
موصولہ انتخابی پینل کے مطابق، “آبروئے کاز نام مصطفیٰ است” کے تحت “Vote for Change, Vote for Dignity” کے نعرے پر مبنی پینل بھرپور انداز میں میدان میں اتر چکا ہے۔ اس پینل سے صدارت کے امیدوار ہائی کورٹ کے معروف قانون دان سردار محمد سلیم خان کورائی ایڈووکیٹ ہیں، جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے ہائی کورٹ کے فعال رہنما کاشف علی سندھو ایڈووکیٹ انتخابی میدان میں مدِمقابل ہیں۔
اس پینل کو وکلا کی بڑی تعداد کی حمایت حاصل ہے، جن میں حامی و سپورٹرز کے طور پر محمد علی فیض تتلہ ایڈووکیٹ، رضوان خان خٹک ایڈووکیٹ اور اسد عباس ایڈووکیٹ سمیت دیگر نامور وکلا بھی بھرپور انداز میں مہم کی قیادت اور معاونت کر رہے ہیں۔
انتخابی حلقوں اور وکلا برادری کے مطابق، الیکشن کے قریب آتے ہی جوڑ توڑ اور رابطوں میں تیزی آ گئی ہے، اور تمام امیدوار بار کے معزز ممبران کے ووٹرز کو اپنے حق میں مائل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار کے اس سالانہ انتخاب کو وکلا کے حقوق اور فلاح و بہبود کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
