چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات

Spread the love

جہلم: اردو گلوبل جہلم کے نمائندے عزیز اللہ بٹ نے چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے خصوصی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور، شہری مسائل اور دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر عزیز اللہ بٹ نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے چیف آفیسر ساجد علی خان کو قرآن پاک کا نسخہ بطور تحفہ پیش کیا۔

یاد رہے کہ عزیز اللہ بٹ صحافتی خدمات کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تعلیمات کو عام کرنے اور لوگوں تک قرآن مجید کا پیغام پہنچانے کے لیے بھی خصوصی طور پر کوشاں ہیں۔ وہ مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے موقع پر قرآن پاک کے نسخے تحفتاً پیش کرتے ہیں تاکہ قرآن مجید کی تعلیمات کو فروغ دیا جا سکے۔

ان کا یہ عمل قابلِ تحسین ہے کہ وہ صحافت کے ساتھ ایک بامقصد دینی و سماجی خدمت بھی انجام دے رہے ہیں۔

اردو گلوبل / نیوز آف مانچسٹر

قرآن پاک کی تعلیمات کو عام کرنا ایک عظیم سعادت اور صدقۂ جاریہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں