اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

رحیم یار خان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)

اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ، سرکل پولیس افسران ڈی ایس پیز اشرف قریشی، راؤ دلشاد، فیاض احمد خان، ڈی ٹی او محمد ساجد، آر آئی عبیداللہ، ہیڈ آف برانچز، پی آر او ٹو ڈی پی او اسامہ الطاف او ایس آئی رانا محمد اشرف، انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول روم محمد نوید، انچارج کمپلینٹ سیل محمد الطاف، ایم ٹی او ضیاء، ریڈر شبیر احمد، لائن آفیسر خلیل خان سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں اور معروف قانون دان ظفر خان ترین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے اے ایس پی انعام اللہ کی بطور سرکل پولیس آفیسر صادق آباد پیشہ ورانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے انہیں گلدستے پیش کیے، جبکہ ڈی پی او عرفان علی سموں نے ذاتی حیثیت میں تحائف دیے اور ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ کے ہمراہ محکمہ کی جانب سے یادگاری و الوداعی شیلڈ پیش کی۔ اے ایس پی انعام اللہ نے پُروقار الوداعی تقریب کے انعقاد اور بھرپور عزت افزائی پر ڈی پی او عرفان علی سموں اور تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع رحیم یار خان میں تعیناتی کو اپنے کیریئر کا بہترین اور یادگار سنگِ میل قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں