ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ کی عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے حکومتِ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پبلک آؤٹ ریچ پالیسی کے تحت ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

Spread the love

رحیم یارخان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ کی عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے حکومتِ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پبلک آؤٹ ریچ پالیسی کے تحت ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔حکومتِ و آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم کی پبلک آؤٹ ریچ پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ نے تھانہ سٹی بی ڈویژن، تھانہ کوٹسمابہ اور تھانہ سہجہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہریوں کے دوران ڈی ایس پی خان پور شاہد نذیر، ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن اسامہ رحمان لاڑ، ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ عارف چانڈیہ اور ایس ایچ او تھانہ سہجہ محمد راحت بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے سائلین کے مسائل اور شکایات کو تفصیل سے سنا اور متعدد درخواستوں کے فوری ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر سید جمشید علی شاہ نے متعلقہ پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو مقررہ وقت کے اندر خالصتاً میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹا کر جامع رپورٹ پیش کی جائے، کیونکہ شہریوں کی داد رسی اور بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں